اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

7سال کی عمر سے ہی صوفی کلام شروع کردیا تھا ، صنم ماروی

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معروف گلوکارہ صنم ماروی نے کہا کہ انہوں نے7سال کی عمر سے ہی صوفی کلام شروع کردیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ میرا تعلق حیدر آباد سے ہے، لاہور منتقل ہونے سے بہت آسانی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں میری خالہ اور

عزیزو اقارب بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صوفیانہ کلام سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، میرے والد بچوں کوصوفیانہ کلام سکھاتے تھے، عابدہ پروین اور میرے ابوکے استاد ایک ہی ہیں بچپن سے ہی انہیں ریاض کرتے ہوئے اور سیکھتے ہوئے دیکھ کر میں نے7سال کی عمر سے ہی صوفی کلام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو کلاسیکی موسیقی میں بھی مہارت ہو، میں نے کلاسیکی موسیقی استادفتح علی خان گوالیار سے سیکھی جبکہ ٹھمری کا سٹائل استاد مجید خان لکھنو والے سے سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے، میں اپنی ٹیم کے ساتھ دس سال سے کام کر رہی ہوں میری ٹیم میں بانسری پر بادشاہ،کی بورڈ پر طاہرحسین،ڈھولک پر فقیرحسین اورطبلے پرکاشف ہیں ہم سب لوگ ایک فیملی کی طرح ہیں۔ صنم ماروی نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی گلوگار ہیں سب ٹیلنٹڈ ہیںمیں ان سب سے سیکھ رہی ہوں، انہوںنے کہا میں عابدہ پروین سے بہت متاثر ہوں، سٹیج اور سٹوڈیو کی پرفارمنس میںبہت فرق ہوتا ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ چار سال پہلے کراچی ایک کنسرٹ کیا جس میں عابدہ پروین بھی شریک تھیں وہاں ہزاروں کی تعداد میںلوگ تھے جو مجھے سننے آئے تھے ، ان کے ساتھ بیٹھ کر مجھ سے گایا جا رہا تھا نہ ہی بولاجا رہا تھا تب مجھے احساس ہوا کوئی استاد سامنے ہوتوگاناکتنا مشکل ہوتا ہے جب آپ اپنے استاد کا احترام کریں گے تو بھاگ لگ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…