لاہور( این این آئی)گلوکارہ سارہ رضا خان نجی ٹی وی چینل کے شو میں بھارتی گاناسنانے پر تنقید کی زد میں آگئیں ۔ گلوکارہ نے نجی ٹی وی کے شو میں بھارتی گانا چل چھیاں چھیاں سنایا جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سارہ رضا خان کو بھارت کے سحر سے باہر آنا چاہیے ۔ گلوکارہ کو اپنے اس اقدام پر عوام اور اپنے پرستاروں سے معافی مانگنی چاہیے ۔