بھرپور جوانی میں فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن انکار کر دیا تھا : بشریٰ انصاری

8  جون‬‮  2019

لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ میرے نزدیک ٹیلنٹ او رمحنت میں فرق ہے، میں نے چالیس سال سے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جومسلسل محنت کر رہے ہیں لیکن وہ شوبز میں نام نہیں بنا سکے جبکہ ایسے لوگ بھی مثا ل ہیں جو ٹیلنٹ کے بل بوتے میں انتہائی مختصر عرصے میں مقام بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ بھرپور جوانی کے دور میں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کرد یا تھا ۔ اگر آج کے دور میں

کسی ہیرو کے ساتھ کام کرنا چاہوں تو میری چوائس شا ن ہو گی۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے محنت ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ٹیلنٹ بھی لازمی جزو ہے جو محنت کو چار چاند لگا دیتا ہے ۔ میرے سامنے ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے بلا شبہ بڑی محنت کی لیکن وہ کئی دہائیوں کے باوجود وہ مقام نہیں بنا سکے جو انہیں بنانا چاہیے تھا لیکن ایسے چہرے بھی ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر انتہائی مختصر عرصے میں کامیابی کی کئی منازل طے کر گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…