ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

جب محبت ختم ہو جائے گی تو دنیا کا بھی اختتام ہو جائے گا : عار ف لوہار

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے جب محبت ختم ہو جائے گی تو دنیا کا بھی اختتام ہو جائے گا، جو لوگ اپنے والدین کی عزت اور ان سے عشق کرتے ہیں دنیا ان سے عشق کرتی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ عزت اور ذلت رب تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور وہ بہترین انصاف اور فیصلہ کرنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں جو اپنے والدین کی دل سے عزت کرتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی بلکہ ایسے

لوگ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہیں ۔مجھے آج جو عزت اور مقام ملا ہے یہ میرے رب تعالیٰ کی مہربانی کے بعد میرے والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے وگرنہ دنیا میں میری طرح کے کئی لوگ ہیں جن کی کوئی پہچان نہیں ۔ عارف لوہار نے کہا کہ کچھ لوگ رشتوں کو اہمت نہیں دیتے لیکن ایک وقت آتا ہے جب انہیں اس کا احساس ہوتا ہے اور وہ دیواروں سے سر ٹکراتے ہیں ۔رشتوں کی مضبوطی کے لئے ہمیں ایک دوسر ے کی بات کو برداشت کرنا چاہیے اور عزت واحترام دینا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…