لاہور( این این آئی)گلوکارہ حمیرا ارشد نے ’’میڈ ان پاکستا ن ‘‘مہم شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں ہمیں اپنی مصنوعات کو ترجیح دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستا ن معاشی طور پر مشکلات سے دوچار ہے اس لئے ہمیں درآمد کردہ مصنوعات کی بجائے اپنے ملک میں تیار ہونے والی مصنوعات کی
خریداری کو ترجیح دینی چاہیے جس سے ہمارا امپورٹ بل کم ہوگا اور ملک میں ڈالر ز کی کمی دور ہونے سے پاکستانی کرنسی کو استحکام ملے گا ۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ اپنے طو رپر میڈ ان پاکستان مہم پر بھرپور کام کر رہی ہوں اور ساتھی اداکاروں اور گلوکاروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس مہم کو شروع کریں تاکہ لوگ اس طرف راغب ہوں ۔