ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دپیکا فلم میں رنویر کی بیوی کا کردار کریں گی

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون اپنی نئی آنے والی فلم میں اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی اسپورٹس فلم ’83‘ میں اداکار رنویر سنگھ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے

کپتان کپل دیو کا کردار نبھائیں گے۔بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلم ’83‘ کی کہانی بھارت کے 1983کا کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے گرد گھومتی ہے۔کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’83‘ میںجہاں دیگر صف اول کے اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے وہیں دپیکا پڈوکون نے بھی فلم ’83‘ میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔رنویر سنگھ فلم ’’83‘‘ میں معروف کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کی بیوی ’’رومی بھاٹیا‘‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے اداکارہ دیپیکاپڈکون کو پیشکش کی گئی تھی جسے اْنہیں نے قبول کر لیا ہے،فلم ’83‘ اگلے سال 20اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔واضح رہے نومبر 2018میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون اس سے قبل تین سْپر ہٹ فلموں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں ’گولیوں کی راس لیلا ،رام لیلا ، باجی رائو مستانی کے علاوہ پدماوت ‘شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…