لندن(این این آئی) کسی فنکار کی زندگی میں کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو اس کے مداح بھی اس پر افسردگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانوی گلوکارہ اڈیل کی طلاق ہو جانے پر ان کے مداح خوشیاں منا رہے ہیں اور اس میں قصور شاید ان مداحوں کا نہیں بلکہ گلوکارہ نے ماضی میں جو سپرہٹ گانے دیئے وہ سب کے سب ان کے کسی ایک بریک اپ کے بعد اس نے گائےاور اب مداح اس لیے خوشیاں منا رہے ہیں کہ اب طلاق ہونے کے بعد بھی اڈیل ویسا ہی کوئی سپرہٹ گانا گائے گی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اڈیل کے دو گانے ’ہیلو، سم ون لائیک یو‘اور ’رولنگ اِن دی ڈیپ‘ بہت سپرہٹ رہے۔ یہ دونوں گانے انہوں نے اپنے معاشقوں کے ناکام ہو جانے پر گائے تھے۔ اڈیل نے گزشتہ ہفتے اپنے شوہر سائمن کونیکی کے ساتھ 3سالہ شادی ختم ہونے کی تصدیق کی۔ تب سے ان کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’اڈیل کی طلاق ہونا افسوس کی بات ہے لیکن اس میں خوشی کا پہلو یہ ہے کہ اب وہ ایک سپرہٹ گانا گائے گی۔‘‘