معر وف گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی ہٹ دھرمی پر پہلی بار خاموشی توڑدی

23  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی) گلوکار عاطف اسلم نے ہندوانتہا پسندوں کی ہٹ دھرمی اور بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے یوٹیوب سے اپنے گانے ہٹائے جانے پر بالآخر خاموشی توڑدی۔پلوامہ واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ہٹ دھرمی کی انتہا کرتے ہوئے ٹی سیریز سمیت

بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں کو پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے یوٹیوب سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی، جب کہ مستقبل میں ان کمپنیوں پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے تھے جس کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانی پڑی تھی لوگوں نے میوزک کمپنیوں کے اس اقدام کو سخت ناپسند کرتے ہوئے چینل کو ان سبسکرائب کردیاتھا۔لاکھوں لوگوں کی جانب سے چینل کو ان سبسکرائب کرنے کے بعد یہ خبر آئی کہ ٹی سیریز میوزک کمپنی نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوبارہ پاکستانی گلوکاروں کے گانے لگادئیے ہیں۔ تاہم اس پورے معاملے میں عاطف سلم نے ایک پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی لیکن اب انہوں نے اس معاملے پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عاطف اسلم سے اس حوالے سے ان کی رائے دینے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتاہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں میرے چاہنے والے بہت زیادہ ہیں، جن کی تعداد نمبرز میں بھی بہت زیادہ ہے لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ مداحوں کا جواب ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…