کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ صبور علی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔اداکارہ صبور علی نے خود ایسی خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خود کشی کی کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوران مجھے جلد صحتیابی کی دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔