جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارت جانے والے فنکاروں کو ملک کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے : عمر شریف

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ اسٹیج فنکار عمر شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت جا کر شوز کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عمر شریف نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی طرح کراچی حیدرآباد بھی جلد جڑواں شہر بن جائیں گے، جو ڈرامہ کراچی میں پیش کیا جائے گا وہی حیدرآباد میں بھی کیا جائے گا۔ کراچی اور اندرون سندھ کے کلچر میں فرق ہے اس سے ثقافت کو فروغ ملے گا۔

لیجنڈ فنکار کا کہنا تھا کہ وہ 6 جولائی کو حیدرآباد میں شیڈول اسٹیج ڈرامے میں قہقہوں کی پٹاری لائیں گے جسے حیدرآباد کے شہری مدتوں یاد رکھیں گے۔ حیدرآباد کے فنکاروں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، انہیں ناصرف حیدرآباد بلکہ کراچی کے ڈراموں میں بھی موقع دیا جائے گا۔عمر شریف نے ایک سوال پر کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت جا کر شوز کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو اپنے ملک کی عزت کا بھی خیال رکھنا چاہئے، یہاں سے جب کوئی فنکار جاتا ہے اس کا وہاں بائیکاٹ کردیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…