جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ایکشن سین کے دوران بولی وڈ اداکار وکی کوشل کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی، 13 ٹانکے لگے

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

گجرات(این این آئی)بولی وڈ اداکار وکی کوشل کئی ہفتوں سے گجرات میں اپنی ایک ہارر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اب رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ اداکار اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اس ہارر فلم کے لیے

ایک بحری جہاز میں ایکشن سین کی شوٹنگ کررہے تھے جس دوران ان کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں انہیں 13 ٹانکے لگے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سین میں وکی کوشل ایک دروازہ کھول کر وہاں سے بھاگ رہے تھے اور اس دوران وہ دروازہ ٹوٹ کر ان پر ہی گر گیا۔اس حادثے کے بعد فلم کی ٹیم اداکار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لے کر گئی، جس کے بعد وکی کو ممبئی روانہ کیا گیا۔وکی کوشل کی گال کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث انہیں 13 ٹانکے بھی لگے اور اس حادثے کی وجہ سے وہ چند روز تک شوٹنگ بھی نہیں کرپائیں گے۔خیال رہے کہ اس ہارر فلم میں بھومی پڈنیکر بھی وکی کوشل کے ساتھ کام کررہی ہیں، لیکن خوش قسمتی سے بھومی اس حادثے کے وقت وہاں موجود نہیں تھیں۔بھومی پڈنیکر اور وکی کوشل اس ہارر فلم کے علاوہ بہت جلد کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’تخت‘ میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’’تخت‘‘ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور انیل کپور بھی کام کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…