ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نامور گلوکارہ ایڈیل کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) مشہور برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے اپنے شوہر سیمون کونیکی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔طویل عرصے سے میڈیا میں اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں جس کے بعد اب گلوکارہ کے ترجمان بینی ترنتینی اور کارل فیس نے ایک بیان کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔جاری بیان میں ایڈیل کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایڈیل اور ان کے ساتھی کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، یہ دونوں مل کر اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔یاد رہے کہ ایڈیل کے ہاں 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اینجیلو رکھا تھا۔30 سالہ ایڈیل اور کونیکی نے 5 سال تک تعلق رکھنے کے بعد 2016 میں خفیہ شادی کی تھی۔گلوکارہ نے پورے ایک سال اپنی شادی کو سب سے چھپایا، تاہم 2017 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران جب انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تو انہوں نے اپنی تقریر میں شادی کا اعلان کیا۔ایڈیل نے گریمی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’میں گریمی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں اپنے منیجر، اپنے شوہر اور اپنے بیٹے سے محبت کرتی ہوں اور ان ہی کی وجہ سے میں یہ سب کررہی ہوں۔ایڈیل کو گریمی تقریب میں سال کے بہترین گانے، بہترین سولو پرفارمنس،’ ہیلو‘ گانے کیلئے ریکارڈ آف دی ایئر اور بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…