ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

کرن جوہر کی نئی فلم ’کلنک ‘ کے آئٹم نمبر کے بالی ووڈ میں چرچے، ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کا سیکیوئل بھی تیار

datetime 20  اپریل‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈمیں نئی فلموں کے ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین ان کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں ایک طرف کرن جوہر کی نئی فلم ’کلنک‘کے آئٹم نمبر کے چرچے ہیں تو دوسری طرف انہی کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر کا سیکیوئل بھی تیار ہوچکا ہے۔ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کلنک کی کاسٹ میں سنجے دت،عالیہ بھٹ، ورون دھاون، ادتیہ رائے کپور، سوناکشی سنہا، مادھوری دکشت شامل ہیں۔عالیہ بھٹ فلم کی پروموشن میں آگے آگے ہیں۔

اور فلم میں شامل گانے ’گھر مورے پر دیسیا‘ پر ڈانس کرکے اپنے مداحوں کو متوجہ کررہی ہیں۔ فلم کاآئٹم نمبر بھی ریلیز ہوچکا ہے جس میں کریتی سینن ورون اور ادتیہ کے ساتھ ٹھمکے لگاتی نظرآرہی ہیں۔دوسری جانب فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر کا سیکوئل بھی تیار ہوچکا ہے، فلم کا ٹریلر کرن جو ہر نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، اس فلم میں ٹائیگر شروف کیساتھ تارا ستارااور انایا پانڈے بھی نظر آئینگی جو اس فلم سے اپنے فلمی کرئیر کی شروعات کر نے جا رہی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…