ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مقبول ترین ریسلر رومن رینز ہالی ووڈ ڈیبیو کے لیے تیار

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر ہیں مگر اب وہ ہولی وڈ میں بھی ڈیبیو کرنے والے ہیں۔اگر تو آپ کو فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلمیں اور ڈبلیو ڈبلیو ای کو پسند کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی اسپن آف فلم’’ ہوبس اینڈ شا ‘‘میں آپ رومن رینز کو بھی دیکھ سکیں گے۔

اس فلم کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں رومن رینز کی جھلک بھی موجود ہے۔یہ فلم 2 سابق دشمنوں لیوک ہوبس (دی راک) اور ڈیکارڈ شا (جیسن سٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ایسا ولن بریکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار ادرس البا ادا کررہے ہیں۔بریکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن چکا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کررہا ہے، جس نے اس کا ایسا وائرس چوری کرلیا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے۔ہوبس اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں 5 اور 6 حصے میں متعارف ہونے والے کردار ہیں جن کی جوڑی کو دی فیٹ آف دی فیوریس میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں پر اسپن آف فلم بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو اس سیریز کی اوریجنل کاسٹ کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا جن میں سے ایک ٹائرسی گبسن نے دی راک پر فرنچائز تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اسی طرح ون ڈیزل کے بارے میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ ان کا آخری فلم میں دی راک سے جھگڑا بھی ہوگیا تھا۔اس اسپن آف فلم کی وجہ سے اس سیریز کی 9 فلم بھی التوا کا شکار ہوگئی۔ہوبس اینڈ شا کو دی راک کی سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل اسٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔اس نئی فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے جو کہ رواں سال 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…