ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

معروف اداکارہ کی آن لائن مذاق اڑانے پر خودکشی کی کوشش

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)گیم آف تھیرونز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صوفی ٹرنر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ سال پہلے سوشل میڈیا پر مذاق اڑائے جانے پر وہ اکثر خودکشی کرنے کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔ایک ٹی وی شو کے دوران 23 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ آن لائن لوگوں کے کمنٹس نے ان کی ذہنی

صحت کو بری طرح متاثر کیا تھا۔گیم آف تھیرونز میں سانسا اسٹارک کا کردار ادا کرنے والی صوفی ٹرنر نے بتایا کہ انہوں نے کبھی سنجیدگی سے اپنی زندگی ختم کرنے کا تصور نہیں کیا مگر پھر بھی وہ اکثر اس کے بارے میں سوچتی تھیں۔ان کا کہنا تھایہ عجیب تھا، میں یہ نہیں کہتی کہ میں کم عمری میں بہت زیادہ ڈپریشن کا شکار تھی مگر میں خودکشی کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی تھیں، مگر مجھے سمجھ نہیں آتا تھا کہ اس کی وجہ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایاشاید یہ ایک عجیب تصور تھا جس کی میں عادی ہوگئی تھی، مگر ہاں میں سوچتی ضرور تھی، میرا نہیں خیال کہ میں کبھی ایسا کام کروں گی مگر میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے مذاق اڑانے پر ان کی ذہنی بے چینی اتنی زیادہ ہوگئی تھی کہ وہ گھر سے نکلنے اور دوستوں سے ملنے سے گریز کرنے لگی تھیں۔صوفی ٹرنر کے مطابق وہ ان کے وزن، جلد اور بطور اداکارہ صلاحیت کے بارے میں منفی کمنٹس پر یقین کرنے لگی تھیں میرے اندر کسی بھی کام کا عزم ختم ہوگیا تھا یا باہر نکلنے کو دل نہیں کرتا تھا، یہاں تک کہ اپنے بہترین دوستوں سے ملنا بھی پسند نہیں رہا۔اب صوفی ٹرنر کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوچکی ہے جس کی وجہ گیم آف تھیرونز کے کردار کے ساتھ ساتھ ایکس مین سیریز کی مختلف فلموں میں شمولیت ہے۔ان کی منگنی گلوکار جو جوناس سے ہوچکی ہے اور رواں سال کے آخر میں شادی متوقع ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…