ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر لوگ میری ظاہری شخصیت کا مذاق اڑا تے ہیں‘ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے، میری لیے میری فیملی بہت قیمتی اور اہم ہے،سونم کپور

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح سے ان کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑا چکے ہیں تاہم مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے لیکن میری لیے میری فیملی بہت قیمتی اور اہم ہے، تو اگر کوئی بھی ان کے بارے میں کچھ کہتا ہے تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ ایک وقت تک لوگ مجھے ’’زرافہ‘‘ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھیکیوں کہ میں بہت پتلی تھی، اس کے بعد میں نے

وزن بڑھا لیا لیکن اس کے بعد بھی مجھے لوگوں کی طرف سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا،جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہوگئی ہے، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے شادی کون کرے گا؟۔اداکارہ سونم کپور نے تنقید کرنے والوں اور ظاہری شخصیت کا مذاق بنانے والوں کو پیغام دیا کہ ایسا کرنا صحیح نہیں، اس کا ذہن پر اچھا تاثر نہیں پڑتا، لوگوں کو کئی ذہنی مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سونم کپور اس وقت اپنی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…