بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

شادی کب کررہی ہیں، خواتین سے پوچھنا بند کیا جائے،زارا پیرزادہ کی شا دی کرنے کا سوال کرنے والوں پر شدید تنقید

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)جہاں آج کل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شادیاں کررہی ہیں وہیں ایسی شخصیات بھی موجود ہیں جو ہر وقت شادی کرنے کے سوال سے کافی پریشان ہیں۔ایسی ہی ایک ماڈل زارا پیرزادہ ہیں جن سے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے شادی کرنے کا سوال کئی مرتبہ پوچھا جاتا ہے۔اور ایسے ہی سوالات سے تنگ آکر اب انہوں نے اس کے خلاف

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کردی ہے۔زارا نے پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے شادی کرنے کا سوال کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو خواتین کے معاملات میں دخل نہیں دینی چاہیے۔زارا نے سوال کیا کہ کیا شادی ہی میرا واحد مقصد ہے، یا میں بس اس ہی ایک کام میں دلچسپی رکھتی ہوں؟انہوں نے لکھا کہ اس ہفتے 5 دنوں کے اندر مجھ سے 17 مرتبہ یہ سوال پوچھا جاچکا ہے کہ میں شادی کب کروں گی۔زارا کے مطابق اس سوال کا کوئی صحیح جواب بھی نہیں دیا جاسکتا، کیوں کہ ہر ’کب‘، ’کیوں‘ اور ’میں تیار نہیں ہوں‘، کے بعد چند اور عجیب سوالات سامنے آتے ہیں۔ماڈل نے مزید لکھا کہ ’خواتین کو یہ احساس دلانا بند کریں کہ اگر ان کی شادی نہیں ہوئی تو وہ کامیاب نہیں، انہیں یہ احساس مت دلائیں کہ وہ پیچھے رہ جائیں گی، انہیں یہ احساس نہ دلائیں کہ شادی کرکے ہی وہ خوش رہ سکتی ہیں، ایسا سوچنا بند کریں کہ جو لڑکی شادی شدہ نہیں اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، خود سے مت فیصلہ کریں کہ وہ ناخوش ہے، خواتین سے وہ سوالات پوچھنا بند کردیں جن کا آپ سے کوئی تعلق نہیں۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…