جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او کی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔گزشتہ چند روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ آصف رضا میر نے امریکی مشہور ٹیلی ویڑن چینل ایچ بی او سے ایک مقبول ترین سیریز کے لئے معاہدہ کیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق اْن کی اہلیہ ثمرا رضا نے کردی ہے۔ثمرا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے تصدیق

کرتے ہوئے بتایا کہ آصف رضا میر نے ایک سیریز کے لئے ایچ بی او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ سیریز 10 اقساط ہر مشتمل ہے تاہم انہوں نے سیریز کی کہانی اور آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا۔گینگ آف لندن کے نام سے مشہور یہ سیریز اب صرف لندن کے نام سے آن ایئر ہو گی جس کی کہانی بین الاقوامی گینگ کے گرد گھومتی ہے جو لندن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ آصف رضا میر کے ہمراہ اس سیریز میں معروف امریکی اداکار رے پنتھکی اور ڈیوڈ بریڈلے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…