ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ : پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک، معروف کامیڈین چل بسے

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ کے 60 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین لین کاگنیٹو اسٹیج ڈرامے کی پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لین کاگنیٹو کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب انہوں نے کچھ لمحے قبل ہی ڈرامے میں ہارٹ اٹیک یا فالج سے متعلق اداکاری کا ایک سین پیش کیا۔

لین کاگنیٹو اسٹیج ڈرامے میں براہ راست اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ آرام سے اسٹیج پر بیٹھ گئے اور انہوں نے اپنی بانہیں پیچھے کی جانب پھیلا کر آنکھیں بند کرلیں۔رپورٹ کے مطابق لین کاگنیٹو کے اس عمل کو ناظرین نے ڈرامے کی سین سمجھا اور انتہائی خاموشی وغور سے انہیں دیکھتے رہے۔ لین کاگنیٹو جب چند منٹ تک یوں ہی لیٹے رہے تو ان کے ساتھی اداکاروں نے اسٹیج پر آکر انہیں اٹھایا اور انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق تھیٹر انتطامیہ اور اسٹیج اداکاروں نے ایمبولینس سروس اور میڈیکل عملے کو فون کیا تاہم جب تک میڈیکل عملہ پہنچا تب تک کامیڈین چل بسے تھے۔میڈیکل عملے نے تصدیق کی کہ لین کاگنیٹو کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔کامیڈین کی اسٹیج پر ہونے والی ڈرامائی موت پر ان کے ساتھ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اورانہیں حقیقی کامیڈین قرار دیا۔متعدد برطانوی اداکاروں نے لین کاگنیٹو کو عظیم کامیڈین قرار دیا اور ان کی جانب سے کی جانے والی شاندار کامیڈی کو بھی سراہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…