جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

گلوکاراحمد رشدی کو مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے

datetime 11  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلموں میں خوبصورت گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے لیجنڈ گلوکار احمدرشدی کو دنیا سے رخصت ہوئے 36 برس بیت گئے۔احمد رشدی1934 کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے تقسیم ہند کے بعد احمد رشدی کراچی منتقل ہو گئے۔ انھوں نے اپنے

فنی کیریئر کا اغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔ معروف گانے ’’بندر روڈ سے کیماڑی چلی میری گھوڑا گاڑی‘‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ منفرد آواز کے مالک احمد رشدی نے تین دہائیوں تک فلم نگری پرراج کیا۔ شوخ وچنچل اور مزاحیہ گانوں میں ان کاکوئی ثانی نہیں تھا۔احمد رشدی کی بطور گلوکار پہلی فلم ’’کار نا مہ‘‘ تھی جو کہ ریلیز نہ ہو سکی جب کہ بطور فلمی گلوکار آخری فلم ’’مشرق و مغرب‘‘ تھی۔ انھوں نے پاکستانی فلموں میں 5000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ وحید مراد پر فلمایا گیا گانا ’’کوکوکو رینا‘‘انھیں مقبولیت کی بلندیوں پر لے گیا۔پاکستانی فلمی موسیقی کے لیے انتھک کام کرنے پر ان کی صحت گرنا شروع ہو گئی اور وہ11 اپریل 1983 کو دل کے دورے کے باعث 44 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ احمد رشدی کو نگار ایوارڈ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، بیسٹ سنگر آف دی میلینئم ایوارڈ اور لیجنڈ ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ وفات کے 20 برس بعد ان کی خدمات کے عوض سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے انھیں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…