جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی ڈرامے جون سے سعودی عرب میں نشر ہوں گے

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد /ریاض (این این آئی)یوں تو پاکستانی ڈرامے امریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت اور یورپ کے چند ممالک سمیت خلیجی ممالک میں بھی دیکھے جاتے ہیں۔تاہم اب پہلی بار سعودی عرب میں پاکستانی ڈراموں کو وہاں کے ٹیلی وژن پر عربی زبان میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستانی ڈراموں کو سعودی عرب میں نشر کیے جانے کے حوالے سے گزشتہ ماہ 29 مارچ کو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پاکستانی ڈراموں کو نشر کیے جانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو پاکستانی ڈراموں کی فراہمی کی پیش کش کی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو عرب زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کو فراہم کردیے جائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی ایئرلائن سے درخواست کی ہے کہ وہ عربی میں ڈب کی گئی پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو بھی اپنی پروازوں کے دوران دکھائے۔تاہم فواد چوہدری نے یہ نہیں بتایا تھا کہ پاکستانی ڈرامے کب تک سعودی عرب میں نشر کیے جاسکیں گے۔لیکن اب پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں برس جون سے پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر کیے جائیں گے۔پی ٹی وی کے عالمی تعلقات کی ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے تصدیق کی کہ جون 2019 سے پاکستانی ڈراموں کو عربی زبان میں سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ماضی کے 2 مقبول ڈراموں ’دھوپ کنارے‘ اور ’تنہائیاں‘ کو سعودی عرب میں نشر کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…