جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سمیع خان نے فلم ’’رانگ نمبر ٹو‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف پاکستان اداکار سمیع خان نئی آنے والی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنے کردار سے متعلق بول پڑے۔سمیع خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ رانگ نمبر ٹو‘ سے متعلق بتایا کہ ’ اس فلم میں میرا کیا کردار ہے اس سے متعلق میں زیادہ تو نہیں بتا سکتا کیوں کہ پہلے سے مرکزی کردار کے بارے میں بتانا فلم شائقین کی جستجو کو کم کر سکتا ہے فی الحال میں یہی بتا سکتا ہوں کہ

اس فلم میں میں ایسے سادہ مزاج شخص کا کردار ادا کر رہا ہوں جو کسی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسے شخص کا کردار ہے جوکہ شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتا، اپنی زندگی میں سب کچھ ایمانداری سے حاصل کرنا چاہتا ہے مختصراً کہا جائے تو یہ ایک سیدھے سادہ شخص کا کردار ہے جب کہ یہ ایک مختلف نوعیت کی فلم ہے جس میں میرا دانش تیمور کی طرح جڑواں شخص کا کردار نہیں ہے۔سمیع خان نے یہ بھی کہا کہ فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہے اگر آپ ہنسا مسکرانا چاہتے ہیں اور عید کے موقع پر اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں تو قریبی سنیما جا کر یہ فلم ضرور دیکھیے گا مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سب کی یہ عید بہت اچھی گزرے گی۔واضح رہے کہ وائے این ایچ کے بینر تلے بننے والی فلم رانگ نمبر ٹو‘ یاسر نواز اور حسن ضیاء کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جا رہی ہے جس کی کہانی خود یاسر نواز نے تحریر کی ہے جس میں سمیع خان اور نیلم منیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…