جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

احمد علی بٹ نے عورت مارچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) معروف کامیڈین احمد بٹ نے یوم خواتین کے موقع پر معاشرتی اقدار کے خلاف کئے جانے والے مارچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔معروف کامیڈین و اداکار احمد علی بٹ نے انسٹا گرام پر چند روز قبل ہونے والے عورت مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر کچھ تعجب ہوا کہ عورت مارچ میں کچھ خواتین ہاتھ میں ایک بینر پکڑے کھڑی تھیں جس میں لکھا تھا کہ ’اپنی روٹی خود بناؤ‘۔اْن کا یہ بینر دیکھ کر ایسا لگا جیسے کہ وہ گھر پر روزانہ روٹیاں بناتی ہوں۔ جب کہ ’ان خواتین کو انسٹا گرام

اور اسنیپ چیٹ سے فرصت ملے تو معلوم ہوگا کہ روٹی بنتی کیسے ہے۔احمد بٹ نے کہا کہ مردوں سے نفرت دلاکر اپنے فالوور بڑھانے کے لیے فیمینزم کو استعمال کرنا بند کرو۔ اصل نسوانیت یہ ہے کہ مردوزن ایک ٹیم کی طرح کام کرکے ذمے داریاں بانٹیں۔ جب شوہر بچوں کو اسکول سے لینے جارہا ہوں تو خاتون اس کے لیے روٹی بنادیں یا پھر بیوی ملازمت کرتی ہو تو شوہر بچوں کو سلانے کا کام کرے۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ مدد کرنے والی عورت ایک مرد کو مکمل مرد بناتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…