اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تشدد کرنے والا مجھے دھمکی دیتا تو میں اپنی کلائی کاٹ لیتی : ایون راکیل ووڈ

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)معروف اداکارہ ایون راکیل ووڈ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ پرتشدد تعلق کے نتیجے میں وہ خود کو نقصان پہنچانے کی عادی ہوگئی تھیں۔انسٹاگرام اور ٹوئٹر میں مختلف پوسٹس میں انہوں نے گھریلو تشدد کے تجربے کا ذکر کیا جو اب بھی ان کے لیے بھیانک خواب ہے۔آئی ایم ناٹ اوکے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے یہ پوسٹس شیئر کیں، یہ ہیش ٹیگ گھریلو تشدد کو اجاگر کرنے والی

تحریر کا حصہ ہے۔اداکارہ نے ایک ویڈیو میں بتایامیں ٹھیک نہیں ہوں کیونکہ میں جتنا بھی کام کرلوں میں ہمیشہ سکون کی تلاش میں رہتی ہوں اور میں سوچتی ہوں کہ کیسے خود کو محفوظ سمجھوں۔انہوں نے کہا میں تاحال کوشش کررہی ہوں کہ اس تجربے کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ جاؤں مگر میں نہیں جانتی کہ میں کبھی ایسا کر پاؤں گی یا نہیں، مجھے نہیں یاد کہ میں نے کبھی محسوس کیا ہو کہ میں خوفزدہ نہیں۔ایک ٹوئٹر پوسٹ میں انہوں نے لکھا ‘دو سال کے پرتشدد تعلق کے نتیجے میں خود کو نقصان پہنچانے کی عادی ہوگئی تھی، جب مجھ پر تشدد کرنے والا مجھے دھمکی دیتا یا حملہ کرتا تو میں اپنی کلائی کاٹ لیتی تاکہ وہ رک جائے، ایسا کرنے سے عارضی طور پر تشدد رک جاتا۔ اس وقت میں اس تشدد کو روکنا چاہتی تھی اور جانے سے خوفزدہ تھیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں زبردستی ویڈیوز میں نازیبا کام کرنے پر مجبور کیا جاتا جس سے انہیں نفرت تھی تاکہ اگر وہ کچھ بولیں تو وہ شخص ان ویڈیوز کو اداکارہ کے خلاف استعمال کرسکے۔انہوں نے کلائی کاٹنے کے نشانات کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔31 سالہ اداکارہ نے 2010 کے ایک فوٹوشوٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ اس تعلق کے نتیجے میں وہ اس وقت ذہنی اور جسمانی طور پر کتنی مشکلات کا شکار تھیں۔انہوں نے لکھاکہ ‘فوٹوشوٹ کے دن میں اس پرتشدد تعلق کے نتیجے میں بہت کمزور ہوچکی تھی، میں کمزور تھی، بہت زیادہ ڈپریس اور بمشکل کھڑی تھی، شوٹ کے دوران میں رونے لگی اور مجھے گھر بھیج دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…