پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری حیران

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ فلم اسٹار مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی اکثریت نے جہاں حیرانی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک کے سب سے

بڑے سول ایوارڈ کو میرٹ سے ہٹ کر دینے کے فیصلے نے حکومت کی تبدیلی مہم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ ایک طرف جہاں سول ایوارڈ کی جیوری پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہیں مختصر عرصہ میں سوائے آئٹم سانگ، ٹی وی کمرشل اور چند ڈرامے کرنے کے علاوہ کوئی قابل زکر کام نہ کرنے والی اداکارہ کو سول ایوارڈ دینے کے اعلان نے ملک بھر کی فنکار برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔اس حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان سے شفاف اور انصاف کے نہ ہونے پر معاملے کا جائزہ لینے کی اپیل کی جارہی ہے وہیں کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کے ایک اہم رہنما سے اداکارہ کے تعلقات کا بھی تذکرہ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آخر مہوش حیات نے ایسی کون سی خدمات سرانجام دی ہیں جس کے لیے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیاہے۔واضح رہے کہ اس بار یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی127 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں مہوش حیات بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…