منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شوبز انڈسٹری میں وقت کی پابندی میری کامیابی کی وجہ بنی : عائزہ خان

datetime 14  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں بھی میں نے وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتے اور وہاں اس بات کا تعین نہیں کر پاتے کہ انہیں کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے لہذا طلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویٹ کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے۔عائزہ خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور طالب علمی کے دوران ہی اپنے فنی سفر کا آغاز کردیا تھا اور اپنی تعلیم اور کیریئر کو اولین ترجیح دی، جس کی وجہ سے میں اس مقام پر ہوں اورمجھے اس مقام تک پہنچانے میں نیوپورٹس نے کلیدی کردار ادا کیا، مجھے فخر ہے کہ میں آج اپنی تعلیمی درسگاہ میں اپنے اساتذہ کے ساتھ یہاں موجود ہوں جب کہ آج کی تقریب میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ جس انسٹیٹیوٹ سے میں نے تعلیم حاصل کی ، آج وہاں مجھے مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ نیوپورٹس سے چھٹی کی درخواست کی منظوری لے کر اپنی شوٹنگ پر جاتی تھی اور اکثر اوقات کام اور پڑھائی ساتھ ساتھ لے کر چلتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…