اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلم’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل، تشہیری مہم کا آغاز

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی، رومانس اور ڈرامے سے بھرپور لالی وڈ کی نئی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا فلم عید الفطر کے موقع پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔پروڈیوسر حسن ضیا ء اور ورسٹائل فنکار

و ہدایت کار یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ 2017 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’رانگ نمبر‘‘ کاسیکوئل ہے جسے پروڈکشن ٹیم نے جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں کی شمولیت سے مزید دلچسپ بنا دیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کی فریش جوڑی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی عکسبندی لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی خوبصورت لوکیشنز پر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ میوزک رائٹس کے بعد سیٹلائٹ رائٹس بھی ریکارڈ قیمت پر فائنل کئے جار ہے ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق ’’رانگ نمبر2‘‘ عید الفطر پر پاکستانی فلمی صنعت کی سب سے اہم فلم ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ سنیما انڈسٹری کی مشکلات میں کمی کا باعث بنے گی۔ ’’رانگ نمبر 2‘‘کو پاکستانی سنیماؤں میں عید الفطر کے موقع پر ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…