اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

امریکی ماڈل ورائٹر سمر رینی اوکس نے اپنے اپارٹمنٹ میں700 پودے لگا دیئے

datetime 13  مارچ‬‮  2019 |

بروکلین ‘نیویارک(این این آئی)امریکی ماڈل، رائٹر اور ماحولیاتی کارکن سمر رینی اوکس کے بروکلین کے اپارٹمنٹ میں دو چار نہیں بلکہ 700پودے ہیں۔ بروکلین ولیم برگس میں مقیم ماڈل رینی اوکس کا یہ اپارٹمنٹ کسی حیرت کدہ سے کم نہیں ۔سمر رینی اوکس کا اپارٹمنٹ 1200مربع فٹ کے احاطے پر محیط ہے۔ اگر اس اپارٹمنٹ کا رخ کیا جائے تو جو چیز سب سے پہلے آپ کا استقبال کرے گی۔

وہ پودے ہوں گے اور اپارٹمنٹ کے آخر تک صرف یہی پودے آپ کو نظر آئیں گے۔اپارٹمنٹ کے بیڈروم ،لیونگ روم اورکچن ہی نہیں بلکہ ہر کونے میں خوبصورت پودے ہی موجود ہیں۔ جب 1200مربع فٹ کی یہ جگہ سمر رینی اوکس کو کم محسوس ہونے لگی تو انہوں الماریوں کی درازوں میں بھی پودے اْگانا شروع کر دیئے، ہر آنے والا سال ماڈل سمر رینی کے اپارٹمنٹ کے پودوں کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔اس شوق کی وجہ بتاتے ہوئے سمر رینی اوکس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری پرورش دیہاتی علاقے میں ہوئی جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔ آج بھی اس ہرے بھرے ماحول کو، جہاں میرا بچپن گزرا، بے حدیاد کرتی ہوں۔شہر میں گاؤں کے ماحول کو یاد رکھنے اور شہر میں ہی نخلستان بنانے کے لیے میں نے اپنے اپارٹمنٹ کو پودوں سے بھر دیا۔اوکس نے بیڈروم کی ایک دیوار کو عمودی باغبانی (ورٹیکل گارڈننگ) کے لیے منتخب کیا ہوا ہے جبکہ ان کے اپارٹمنٹ کا چھوٹا سا ڈرائنگ روم ایریا بھی باغبانی کے شوق کی جھلک دکھاتا ہے، جہاں ڈائننگ ٹیبل کے عقبی حصے کو گارڈننگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اسٹڈی روم کا رخ کیا جائیتو وہاں موجود شیلف بھی پودوں سے خالی نہیں۔ پودوں کی بڑھتی شاخیں شیلف کے اردگرد پھیلی ہوئی ہیں، جو ایک پرسکون اور متاثر کن ماحول پیدا کرتی ہیں ۔ اوکس کے دوست ان کے اپارٹمنٹ کو ان ڈور جنگل سے تشبیہ دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…