جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ہدایتکارہ مہرین جبار کا ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

datetime 12  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی ہدایت کارہ مہرین جبار کئی بہترین ڈرامے اور فلمیں بنانے کے بعد اب ویب سیریز بنانے جارہی ہیں۔ان کی پہلی ویب سیریز کا نام ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ رکھا گیا ہے جس پر پروڈکشن کا کام جاری ہے۔ویسے تو اس ویب سیریز کی مکمل کاسٹ اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کررہی ہے البتہ اداکار بلال عباس خان نے اس کے حوالے سے چند باتیں شیئر کیں۔ بلال عباس کا کہنا تھا کہ اس کی کہانی عمیرا احمد نے تحریر کی جبکہ مہرین جبار اس کی ہدایات دے

رہی ہیں۔اپنے کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تفصیل تو نہیں بتاؤں گا البتہ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس ویب سیریز میں کام کرنے میں بیحد مزاح آرہا ہے۔بلال عباس نے ویب سیریز کی کہانی کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس کی لانچ ہونے کی تاریخ بتانے سے بھی گریز کیا۔اس ویب سیریز میں بلال عباس کے ساتھ مدیحہ امام، محمد احمد، بیو ظفر، فرقان صدیقی، مریم سلیم اور کرن حق کام کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…