لاہور(این این آئی)اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سینئر وکلاء کے ساتھ پریکٹس کروں گی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا چیمبر بھی بناؤں گی جہاں غریب اور مستحق لوگوں کے کیس مفت لڑا کروں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے سکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے ،میں نے وکالت کا
امتحان بھی بڑے گریس فل نمبروں سے پاس کیا اور اب میں عملی طور پر معاشرے کے غریب اور بے سہارا لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے کیس بھی لڑوں گی ۔ کیونکہ میرے نزدیک یہ بھی جہاد کی ایک قسم ہے جس میں آپ غریبوں کی مدد کرتے ہیں ۔ماورا حسین نے اپنی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سوال آنے والے وقت کے لئے چھوڑ دیں۔