اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

خاتون سپر ہیرو کی کہانی باکس آفس پر چھا گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)خاتون سپر ہیرو کی کہانی باکس آفس پر چھاگئی۔’’کیپٹن مارول‘‘ نے63 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ورائٹی میگزین کے مطابق کیپٹن مارول تین دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دنیا کی چھٹی فلم بن گئی ہے۔ کیپٹن مارول، ڈزنی اور مارول اسٹوڈیوز کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے جس میں لیڈ کردار خاتون کا ہے۔ فلم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور ویک اینڈ کے تین دنوں میں دنیا بھر سے مجموعی طور پر63 ارب 44 کروڑ روپے کمالیے۔

فلم نے نارتھ امریکن باکس آفس پر 21 ارب 33 کروڑ اور باقی دنیا سے 42 ارب 11 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔پچھلے دو ہفتوں سے باکس آفس پر ٹاپ پر رہنے والی فلم ’ہاو ٹو ٹرین یور ڈریگن: دا ہڈن ورلڈ‘ دوسرے نمبر پر آگئی۔ تیسرے ہفتے میں فلم نے دو ارب روپے سے زیادہ کمائی کی۔ یہ ڈریگن ٹرائیلوجی trilogy کے سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ہے۔اس ہفتے تیسرے نمبر پرA Madea Family Funeral رہی، فلم نے ایک ارب اڑسٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…