لاہور(این این آئی)پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسر،رائٹروباؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغرعلی نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹر ی کے مستقبل سے ناامید نہیں ہوں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے اگرمعیاری پراجیکٹ بنائے جائیں اور منافقت ختم ہوجائے تو فلم انڈسٹر ی بحال ہوسکتی ہے،این این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے باؤ اصغرعلی نے کہا کہ مجھے امیدہے کہ پنجابی
فلموں کا دور دوبارہ واپس آئے گا ،باؤ اصغرعلی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جن میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجابی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا ہمیں کسی کی بھی نقل کرنے کی بجائے اپنے معاشرے اور ثقافت کو مدنظر کھتے ہوئے سکرپٹ تیار کرنا ہونگے۔