پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

انٹرنیٹ صارفین شلوار قمیض کا مذاق اْڑانے پر پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس پر ٹوٹ پڑے

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارائیں بسااوقات سوشل میڈیا پر کچھ ایسا پوسٹ کر دیتی ہیں کہ ایک طوفان سا آ جاتا ہے اور لوگ ان کو ہدف تنقید بنا لیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ زارانور عباس سے سرزد ہو گیا جنہوں نے لاشعوری طور پرپاکستانی عورت کے روایتی مشرقی لباس شلوار قمیض کو برا بھلا کہہ دیا اور انٹرنیٹ صارفین ان پر پل پڑے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق زارا نور نے

اپنے انسٹاگرام پر اپنی مغربی طرز کے لباس میں بنائی گئی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ طویل پوسٹ میں لکھا کہ ’’جب اس فوٹوشوٹ کی تصاویر میرے سامنے آئیں تو فوراً میرے ذہن میں خیال آیا کہ میں ویسی نہیں ہوں جیسی میں عام طور پر دکھائی دیتی ہوں۔ میں عام طور پر کسی مظلوم کنواری لڑکی جیسا لباس پہنتی ہوں ۔ عام طور پر میں ایک کمزور انسان جیسا لباس پہنتی ہوں جو اپنے حق میں آواز نہیں اٹھا سکتی، جو ایک گھریلو عورت ہے اور اپنے محبوب کے ہاتھوں اکثر پٹتی رہتی ہے یا پھر اپنے معذور بھائی کا پیٹ بھرنے کے لیے شہر میں چکر لگاتی پھر رہی ہے۔ اس فوٹوشوٹ کے ذریعے میں نے اپنی شخصیت کا مختلف پہلو دیکھا کیونکہ ان تصاویر میں میں ویسی نظر آئی جیسی میں حقیقت میں ہوں۔وہ عورت جس پر مجھے اعتماد ہے، جو مضبوط اور پراعتماد ہے اور اپنی اہمیت جانتی ہے۔ جو اپنی ذات سے محبت کرتی ہے۔ ان تصاویر میں میں نے دیکھا کہ میں وہ عورت ہوں جیسی عورت بننے کی تعلیم میرے ماں باپ نے مجھے دی اور میرا شوہر مجھ میں جس عورت کو دیکھتا ہے۔ ان تصاویر میں وہ عورت تھی جسے میں بھول چکی تھی۔ جعفر، امل، بریان، ندا اور مائدہ کا شکریہ جنہوں نے اس فوٹوشوٹ کو ممکن بنایا جس کی وجہ سے بہت عرصے بعد میری خود سے ملاقات ہوئی۔زارا نور عباس کے یہ تحریر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ لوگوں نے ان کی طرف سے بین السطور شلوار قمیض کو کمزور اور مارکھانے والی خواتین کا لباس قرار دیئے جانے پر ان کو ہدف تنقید بنانا شروع کر دیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…