جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ ’’انسٹاگرام‘‘ نے اس فیلڈ میں جس تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی تصاویر اور مختلف دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح

انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جہاں ٹوئٹر پر 17 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ اپنی ہم وطن اداکاراؤں کے مقابلے سب سے آگے ہیں، وہیں انسٹاگرام پر بھی انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کو 3.9 ملین(تقریباً 39 لاکھ) لوگ فالو کرتے ہیں۔ماہرہ خان کے بعد پاکستان کی جو اداکارہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہیں وہ اداکارہ ماورا حسین ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.7 ملین (تقریباً 37 لاکھ)ہے۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی بھی انسٹاگرام پر بہت زایدہ فعال ہیں ان کے چاہنے والوں کی تعداد انسٹاگرام پر 2.8 ملین (28 لاکھ سے زائد)ہے۔ماورا حسین کی بہن اداکارہ عروہ حسین بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں ان کے فالوورز کی تعداد2.5 ملین(25 لاکھ سے زائد) ہے۔اپنے دلکش حسن اوردلفریب آواز کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے فالوورز کی تعداد انسٹاگرام پر 2.4 ملین (24 لاکھ سے زائد)ہے۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات اکثر اپنے خیالات کا اظہار انسٹاگرام پر مختصر ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعی کرتی ہیں اور ان کی رائے کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت اہمیت دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے انہیں 2.2 ملین 22 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

پاکستان کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ صبا قمر بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال ہیں اور اپنی تصاویر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہیں انسٹاگرام پر صبا قمر کے چاہنے والوں کی تعداد1.7 ملین تقریباً 17 لاکھ سے زائد ہے۔فلم’’جاناں‘‘اور’’بن روئے‘‘کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی

خوبرو اداکارہ ارمینا خان ٹوئٹرکی طرح انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال ہیں اور انہیں 1.4 ملین (14 لاکھ سے زائد)لوگ فالو کرتے ہیں۔پاکستان ٹی وی کی نامور اداکارہ اورمیزبان صنم بلوچ بھی انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں ان کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین (12 لاکھ سے زائد)فالوورز ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…