منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرنسی سمگلنگ کیس : کسٹم کورٹ نے عدم پیشی پرایان علی کو اشتہاری قراردیکر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیرحاضر رہی جبکہ ملزمہ کا وکیل عدالت میں پیش ہو ا۔عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی

افسر سے کہا کہ ایان علی کی جائیدادکی تفصیلات دی جائیں، بتایاجائے اشتہارملزمہ کے گھرپرلگایایانہیں،ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو دوماہ کا وقت دے چکے مگروہ پھر بھی نہیں آئیں۔عدالت نے کہا کہ ایان علی نے جوپتہ دیاوہ کراچی کی نجی سوسائٹی کاہے۔کسٹم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…