ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے میگا سٹارز شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے دلچسپ گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم ‘ گاکر اپنے تمام مداحوں کو خوش کردیا، دونوں کی گانا گاتے ہوئے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈراداکار امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان کی نئی فلم ’بدلہ‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اورتب ہی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں دونوں سپر اسٹار آج کل ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔گزشتہ روز بھی دونوں اداکار ایک ساتھ ایک تقریب میں موجود تھے۔
جہاں انہوں نے 1991 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’ہم‘ کا گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم‘ گایا ان کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بدلہ میں امیتابھ بچن اور اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار میں نظر آئینگے جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر شاہ رخ خان خود ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اسی گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساتھ گا کر مزہ آگیا۔