جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانیوں سے متعلق بھارتیوں کی سوچ دقیانوسی ہے : جان ابراہم

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے متعلق بھارتیوں کی سوچ دقیانوسی ہے جو بہت خطرناک بات ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔حال ہی میں فلم’’را؛ رومیو اکبر والٹر‘‘ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران

جان ابراہم نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پہلے تو جنگ کی حمایت کرنے اور پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی اداکاروں پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو جب تک مکمل معلومات نا ہوں انہیں سیاسی صورتحال پر بات نہیں کرنی چاہئے۔بعد ازاں جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا بھارتی پاکستانیوں سے متعلق دقیانوسی سوچ رکھتے ہیں، وہ پاکستانیوں کو ایک ہی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، جو بہت خطرناک ہے، ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے۔ جنگ دہشتگردی کے خلاف ہونی چاہئے کسی ملک، مذہب یا دو مذاہب کے درمیان نہیں۔ لیکن آج دنیا کا دستور اسی طرح چل رہا ہے۔جان ابراہم نے کہا میں ان اداکاروں میں سے نہیں ہوں جو یہ سوچ کر بات کرتے ہیں کہ نہیں یار یہ لوگوں کو اچھا لگے گا یا یہ برا لگے گا میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…