پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی حملوں کی کھل کر مذمت نہ کر نے والے فنکاروں پر اداکار شان برہم

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف اداکارشان نے پاکستان پر بھارتی حملوں کی کھل کرمذمت نا کرنے اورپاک بھارت کشیدگی پرمتعدد فنکاروں کی جانب سے خاموشی اختیار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اورجنگ کے خطرے کے دوران سیاستدانوں اورعام عوام کے ساتھ پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنی رائے کا اظہارکیا۔

جن میں پاکستان کے باصلاحیت اداکار شان پیش پیش رہے۔جہاں علی ظفر، ماہرہ خان، ارمینا خان، فیصل قریشی، ماورا حسین سمیت متعدد اداکاروں نے بھارتی حملوں کی مذمت کی وہیں عاطف اسلم، فواد خان، مومنہ مستحسن، اداکارہ میرا، عدنان صدیقی اور راحت فتح علی خان نے اس حوالے سے بیان دینا تو دورسوشل میڈیا پر بھی اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔پاکستان پرجنگ کے منڈلاتے سائے میں اداکارفواد خان سوشل میڈیا پر پی ایس ایل اورچپس کی تشہیر کرتے نظر آئے، جب کہ عاطف اسلم نے اس دوران کوئی ٹوئٹ ہی نہیں کیا ان کے اکاؤنٹ پر آخری ٹوئٹ ان کے گانے سے متعلق ہے جس میں بھارتی اداکارہ ان کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں، جب کہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی بھارتی حملے سے متعلق کوئی ٹوئٹ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی اداکارہ میرا اورگلوکارہ مومنہ مستحسن بھی بالکل خاموش نظر آئیں۔اداکارشان نے پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام فنکار برادری نے فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے، میں بھی اس بات سے متفق ہوں کہ فیاض الحسن چوہان کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیئے تھا، لیکن میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پرحملہ کرنے پر بہت کم فنکار سامنے آئے اور اس حملے کی مذمت کی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…