منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

اداکارہ نندیتا نے بھارتی میڈیا سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا جس نے مودی کا بھانڈہ ہی پھوڑ دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس نے بھارتی بے لگام میڈیا کو بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین قرار دے دیا۔پاک سرزمین پر بھارت کی جانب سے ناپاک حملے کی کوشش کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی طرف سے ناکام بنائے جانے کے بعد بھارتی میڈیا سفید کو سیاہ دکھاتا رہا اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے بجائے منفی پروپیگنڈا کے ذریعے عوام کو حقیقت سے آشنا رکھنے کے بجائے جنگ کے خلاف اکساتا رہا۔بھارتی میڈیا کے زہر اگلتے پروپیگنڈے کو جہاں بین الاقوامی سطح پر جھوٹا قرار دیا گیا۔

وہیں بھارت میں بھی اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اب بالی ووڈ اداکارہ نندیتا داس نے بھی بھارتی میڈیا کو پروپیگنڈا مشین قرار دے دیا ہے۔فلم منٹو کی ہدایت کارہ نندیتا داس نے ایک ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پلوامہ حملے کے بعد سے بھارتی میڈیا نے ثابت کردیا کہ وہ حکمران جماعت (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی پروپیگنڈا مشین ہے۔واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…