لاس اینجلس (این این آئی)امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی و وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم’’ کیپٹن مارول ‘‘(کل)8مارچ بروز جمعہ سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے پریمیئر کے ایونٹ میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر رونقیں بکھیردیں۔اینا بوڈن کی
ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جواپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے دکھائی دینگے ۔فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارہ برے لارسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گیما چین،لی پیس،بین مینڈلسن،سیمیول ایل جیکسن اورجوڈ لاء شامل ہیں۔