بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

دیبا کون ہے ؟فنکاروں کی مالی امداد کی منظوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری افسر کے استفسار پر الحمرا ء انتظامیہ اور فنکار تلملا کررہ گئے

datetime 3  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)دیبا کون ہے ؟فنکاروں کی مالی امداد کی منظوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے استفسار پر الحمرا ء انتظامیہ اور فنکار تلملا کررہ گئے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت الحمرا کے کمیٹی رو م میں اجلاس ہوا۔

جس میں فنکاروں کیلئے 30ہزار سے 5لاکھ روپے تک امداد کی منظوری دی گئی ۔حکومت کی جانب سے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت 20فنکاروں کیلئے 21لاکھ روپے کی رقوم جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس میں ڈاکٹر انور سجاد کو 5لاکھ،اداکار دیبابیگم کو3 لاکھ، ہدایتکار ایس سلیمان کے لئے 1لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں اس وقت انتہائی فکر انگیز صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک اعلیٰ سرکاری نے دیبا بیگم کیلئے 3لاکھ روپے کی امدادکی منظور پر استفسار کیا کہ یہ خاتون کون ہے اوراس کی فنون لطیفہ کیلئے کیا خدمات ہیں ؟۔جس پر اجلاس میں موجود الحمر اانتظامیہ اورفنکار تلملااٹھے۔ مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم نے بتایاکہ دیبا بیگم سلور سکرین کے سنہرے دورکی 300 سے زائد فلموں کی ہیروئن ہیں اور انہوں نے لافانی کردارنبھائے ہیں۔ الحمراآرٹس کونسل کے چیئرمین توقیر ناصر اور سینئر اداکار مسعود اخترنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیبا بیگم کو فن کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس نواز اجائے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…