جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی پائلٹ رہا کر کے پاکستان نے دنیا بھر میں امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا : عارف لوہار

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ رہا کر کے پاکستان نے دنیا بھر میں امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے ، ہماری فوج ہمارا مان ہے ، کلمے کے نام پر حاصل کیے گئے ملک پاکستان کی حفاظت خدا کے سپاہی خود کرتے ہیں اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بھی مہنگا پڑتا ہے ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ ہم فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں جو دنیا میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں ، ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات کے خواہاں رہے ہیں مگر بھارت نے ہمیشہ ہماری امن پسندی کو کمزوری تصور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں ،امن کے راستے پر چل کر ہی دنیا کے ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک امن پسند لوگوں کا ہے اور ہم بلا وجہ جنگ جیسے خطرناک سے نہیں گزرنا چاہتے ۔ہماری افواج کا شمار دنیا کی پانچ بہترین افواج میں ہوتا ہے اور ہمارے وطن کے جوان ہمارا مان ہیں جو اپنے وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔عارف لوہار نے کہا کہ میں بھارتی وزیر اعظم کو کہتا ہوں کہ وہ صرف امن کی بات کریں کیونکہ امن سے ہی دونوں ممالک کے عوام میں خوشحالی آسکتی ہے ۔ اگر خدانخواستہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیر سگالی طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے دنیا میں ثابت کر دیاہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…