پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کا خیرمقدم کرتے ہیں : اداکار شان

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی اداکار شان نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی سینما کے لیے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔گزشتہ روزوفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرمکمل پابندی

عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا سینما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی فلموں کے بائیکاٹ کے بعد اب کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔اداکارشان نے پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، دشمن پڑوسی ملک کی فلموں پرانحصار کرنا کبھی بھی ہماری منصوبہ بندی نہیں تھی، ہم نے کبھی بھی اس بات پرانحصار نہیں کیا کہ بھارتی یہاں آئیں اور ہمارے ملک میں سینما بنائیں۔ ہم نے اپنے ملک میں اپنے سینما ہاؤسز بنائے، بالکل اسی طرح ہمیں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بجائے اپنی خود کی فلمیں بنانی چاہئیں اورانہیں اپنے ملک میں ریلیز کرنا چاہیے۔اداکار شان کے علاوہ پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار فیصل قریشی نے بھی پاکستان میں بھارتی فلموں کی پابندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے فواد چوہدری کے الفاظ دہرائے جس میں انہوں نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کا اعلان کیا تھا اورپیمرا کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھارت میں بننے والے اشتہارات کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…