منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے لیجنڈری اداکار کمل حسن نے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائی (این این آئی) بھارت کے لیجنڈری اداکار کمل حسن نے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔ کمل حسن کے اس بیان پر پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے تناظر میں صحافیوں نے اداکار کمل حسن سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا

’’آخر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، بھارت کو کس بات کا خوف ہے؟ ‘‘ انہوں نے کشمیریوں کا اعتماد نہ جیت پانے پر بھارت کو ذمہ دار قرار دیا۔ کمل حسن نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے جانے والے کشمیریوں کو آزادی کے مجاہد اور پاکستانی کشمیر کو آزاد کشمیر قرار دے کر بھارتیوں کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا۔کمل حسن نے صرف اسی بات پر بس نہیں کی بلکہ انہوں نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر بھارتی حکومت اور اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت اور اپوزیشن تمیز کا مظاہرہ کرے تو لائن آف کنٹرول پر صورتحال قابو میں رہ سکتی ہے۔خیال رہے کہ کمل حسن فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرکے سیاست کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ان کی دونوں صاحبزادیاں شروتی حسن اور اکشرا حسن جنوبی ہند کی فلموں میں خوب نام کما رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…