بھارتی فوج پر حملہ، جھانوی کپور پاکستانی اخبار کی سرخی پر سیخ پا

18  فروری‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) پلوامہ میں بھارتی فوج پر خودکش حملے کے بعد پورا بھارت سیخ پا ہے اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ایک دہائی ہے جو ختم ہونے کو نہیں آ رہی۔ مفروضوں پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے میں بالی ووڈ کی شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ہی کو دیکھ لیں جنہیں ایک پاکستانی اخبار میں شائع ہونے والی ہیڈلائن نے سیخ پا کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ ہیڈلائن معروف پاکستان انگریزی اخبار دی نیشن کی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ ’’فریڈم فائٹر کا حملہ، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے 44اہلکار ہلاک۔‘‘جھانوی کپور نے اس ہیڈلائن کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ یہ سکرین شارٹ اس آرٹیکل کا ہے جس میں دہشت گردی کے حملے پر جشن منایا جارہا ہے اور اسے آزادی کی جنگ کہا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ عمل ہے کہ میڈیا ایسے قابل مذمت فعل کو اپنے سیاسی ایجنڈوں کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہا ہے۔جھانوی کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ حملے پر دکھی اور مشتعل ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہمارے جوانوں کو اپنے دفاع میں لڑنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…