اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کیساتھ کام کرنے سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی اسپورٹس اور ایکشن فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہوں نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کو سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ شردھا کپور نے بوائے فرینڈ روہن شریستھا کو اداکار فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کا بھی کام کرنے سے روک دیا ہے۔خیال رہے کہ شردھا کپور کے روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل اداکار فرحان اختر سے تعلقات تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان 2018 کی پہلی سہ ماہی تک گہرے تعلقات رہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔اگرچہ دونوں نے کبھی بھی شادی کی بات نہیں کی تھی، تاہم بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں ممکنہ طور پر شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔تاہم اچانک ہی فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔دونوں میں علیحدگی کے بعد جہاں شردھا کپور نے اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریستھا سے تعلقات بڑھائے، وہیں فرحان اختر نے بھی گلوکار شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کے کام کرنے سے روک دیا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…