جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

سارہ علی خان کو پانے کیلئے کارتک آریان ہر حد عبور کرنے کو تیار

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ وہ سارہ علی خان کے ساتھ عشق تو لڑانا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے انہیں سیف علی خان کی شرائط پوری کرنا ہوں گی اور بہت سے پیسے جمع کرنے ہوں گے۔ٹی وی پروگرام کافی ود کرن میں میزبان کرن جوہر نے کارتک آریان سے سارہ علی خان کے حوالے سے سوال پوچھا۔ خیال رہے کہ سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان اپنے ایک انٹرویو کے

دوران کارتک کیلئے اظہار محبت کرچکی ہیں۔ سارہ کی فلم ’ سمبا‘ کے ہیرو رنویر سنگھ نے دونوں کی ملاقات بھی کرائی تھی لیکن بات آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ کارتک آریان نے سارہ علی خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سیف علی خان نے سارہ کے ساتھ ڈیٹ پر جانے سے پہلے یہ شرط رکھی ہے کہ میں بہت سا پیسہ کمالوں اور جب میرے پاس بہت سے پیسے آجائیں گے تو اس کے بعد ہی سارہ کو ڈیٹ پر جانے کیلئے کہوں گا۔اننیا پانڈے اور شردھا کپور کے ساتھ معاشقے کی خبروں کے حوالے سے کارتک آریان نے کہا کہ اننیا پانڈے کے ساتھ ان کی فلم آرہی ہے۔ وہ اس وقت کسی بھی لڑکے کے ساتھ معاشقہ لڑانے کی بجائے اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔اپنی تعلیم کے بارے میں کارتک نے بتایا کہ انہوں نے ممبئی کے ایک کالج میں داخلہ لیا تھا لیکن وہ ہر روز کلاسز چھوڑ کر آڈیشن دینے کیلئے بھاگ کھڑے ہوتے تھے۔ ’ میں کلاسز میں اتنا کم جاتا تھا کہ ایک دفعہ ایک خاتون ٹیچر نے مجھے کہا کہ اگر تم مجھے میرا نام بتادو تو میں تمہیں پاس کردوں گی، یہ بہت ہی آسان تھا لیکن مجھے ٹیچر کا نام معلوم ہی نہیں تھا اس لیے میں اس مضمون میں فیل ہوگیا۔28 سالہ کارتک نے بتایا کہ اداکاری کے باعث ان کی تعلیم ادھوری رہ گئی تھی لیکن ان کی ماں نہیں چاہتی تھیں کہ وہ کم پڑھے لکھے اداکار بنیں اس لیے انہوں نے اپنی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیار کا پنچ نا مہ 2‘ کے بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…