جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ : ماضی کی معروف اداکارہ کا بھارتی سیاستدان پر تیزاب سے جلانے کا الزام

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیہ پرادہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے رہنماء اعظم خان نے انہیں تیزاب سے جلانے کی کوشش کی تھی۔ایک انٹرویو میں اپنے ماضی کے چند خوفناک حادثوں اور اپنے اور سیاستدان امر سنگھ کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ جیہ پرادہ نے کہا کہ مردوں کی اس دنیا میں ایک خاتون کا

سیاست میں آنا کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا، امر سنگھ نے ہر طرح کے حالات میں میری حمایت کی ہے، وہ میرے ’گاڈ فادر‘ہیں، لوگوں کا تو کام ہے باتیں بنانا لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔جیہ پرادہ نے کہا کہ بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے الیکشن کے دوران نا صرف مجھے ہراساں کیا بلکہ مجھے تیزاب سے جلانے کی کوشش کی، تیزاب سے جلانے کا مطلب تھا کہ میری زندگی کو خطرہ تھا مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اگلے دن کا سورج بھی دیکھ سکوں گی یا نہیں۔ میں نے اپنی والدہ کو کہہ دیا تھا کہ گھر سے باہر جانے پر مجھے واپس آنے کا بالکل یقین نہیں ہے۔ جب مجھے ضرورت تھی تو کسی سیاستدان نے میرا ساتھ نہیں دیا صرف امر سنگھ جی نے میری حمایت کی۔جیہ پرادہ نے اپنی تصاویر لیک ہونے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ جب ان کی فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر لیک ہوئیں تو سیاستدان امر سنگھ بیمار اور ہسپتال میں داخل تھے۔ وہ وقت میرے لئے بہت مشکل تھا، میں جینا نہیں چاہتی تھی اور سنجیدگی سے خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی تاہم امر سنگھ نے مجھے سمجھایا کہ جو میں سوچ رہی ہوں وہ ٹھیک نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…