لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ وماڈل روز بٹ نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل و دماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار یاد رکھا جاتاہے اگر کردار نگاری جاندار ہوتو وہ کریکٹر امر ہوجاتا ہے ۔نئی فلم ’غرور‘ کے سیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم غرو میں میں میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں۔فلم میں میرارول اتنا مضبوط اور بہترین ہے کہ شائقین فلم میرے اس رول کو مدتوں یاد رکھیں گے ،فلم کی عکسبندی کاکام تیزی سے جاری ہے۔
اسے جلد ریلیز کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر خالد نوید ہیں۔ایک سوال کے جواب میں روز بٹ نے کہا کہ میں فلموں میں ان کرداروں کو ترجیح دیتی ہوں جن میں کچھ کر دکھانے کا مارجن موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ لوگ مجھے ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر جانیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایسے کردار کروں جو لوگوں کے دل ودماغ پر نقش ہو جائیں کیونکہ کسی بھی فنکار کا کردار یاد رکھا جاتاہے اگر کردار نگاری جاندار ہوتو وہ کریکٹر امر ہوجاتا ہے ۔



















































