ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم ممبئی میں فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں۔ممبئی میں ہونیوالے رنگارنگ فیشن ویک میں پہنچ کر اداکارہ یامی گوتم نے تقریب کو چار چاند لگادیئے،مگر یامی گوتم ریمپ پر واک کرتے ہوئے لڑکھڑا گئیں تاہم خود کو سنبھالتے ہوئے انہوں نے واک جاری رکھی۔بھارتی شہر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے جس میں مختلف ممالک سے
مشہور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔5 روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم گرماکی مناسبت سے ڈیزائنرز دیسی اور ولایتی کلیکشن پیش کررہے ہیں۔ فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔30جنوری سے شروع ہونیوالا یہ ایونٹ5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد (آج) 3فروری کو اختتام پذیر ہوجائیگا۔



















































